سیکریٹری اطلاعات کا پی آئی ڈی کا دورہ
سیکریٹری محکمہ اطلاعات حکومت سندھ رفیق احمد بر ڑو نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات اور صوبائی محکمہ اطلاعات کے افسران کے مابین قریبی تعاون حکومتی اقدامات کی مو ثر تشہیر اور صحافیوں کو مزید بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے اشد ضروری ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کراچی کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی کراچی رئیسہ عادل نے سیکریٹری انفارمیشن کو خوش آمدید کہا اور پی آئی ڈی سے متعلق امور کے بارے میں آ گاہ کیا۔ ڈائریکٹر پریس سید ذوالفقار علی شاہ، ڈائریکٹر اطلا عا ت محمد سلیم خان، ڈائریکٹر پبلی کیشن اختر علی سورہیو و دیگربھی سیکریٹری اطلاعات کے ہمراہ تھے۔