آزاد صحافت معاشرے کی اصلاح میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے ،وزیر اطلاعات

آزاد صحافت معاشرے کی اصلاح میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے ،وزیر اطلاعات

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اس مقصد کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد صحافت کسی بھی معاشرے کی اصلاح میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے

کراچی(اے پی پی) پیر کوجاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مضبوطی کے لئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے،سندھ حکومت نے اظہار آزادی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کئے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی معاونت کے لیے سندھ جرنلسٹ انڈومینٹ فنڈ کے قیام پر بھی کام جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں