ٹنڈوالہ یار،لاک اپ میں نوجوان کی ہلاکت،سی آئی اے سینٹر بند

ٹنڈوالہ یار،لاک اپ میں نوجوان کی ہلاکت،سی آئی اے سینٹر بند

سی آئی اے کے ڈی ایس پی عثمان لغاری کو عہدے سے ہٹا نے کا نوٹیفکیشن بھی جاری

ٹنڈوالہ یار (نمائندہ دنیا ،نیوزایجنسی )ٹنڈوالہ یار کی سب جیل کے لاک اپ میں چند روز قبل نوجوان بابر خانزادہ کی لاش ملنے کے واقعے پر آئی جی سند ھ کے نوٹس لینے کے بعد دوایس ایچ اوز سمیت سات پو لیس اہلکاروں پر مقد مہ تھانہ اے سیکشن میں درج کیا جا چکا ہے جبکہ آئی جی سند ھ نے سی آئی اے کے ڈی ایس پی عثمان لغاری کو عہدے سے ہٹا نے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہو ئے سی آئی اے سینٹر کو بند کر نے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ نوجوان کی موت کی 6صفحات پر مشتمل تفتیشی رپورٹ آئی جی سندھ کو بھجوائی گئی تھی جس میں ڈی ایس پی سی آئی اے ، انچارج سی آئی اے سمیت 11پولیس افسران و اہلکاروں کو ذمے دار قرار دیتے ہوئے انکے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔ یہ رپورٹ آئی جی سندھ کی ہدایت پر قائم ڈی آئی جی بے نظیر آباد ، ایس ایس پی بے نظیر آباد اور ایس ایس پی حیدرآباد پر مشتمل کمیٹی کی تھی ۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ واقعے والے دن ایس ایچ او اے سیکشن عمران اختر چانڈیو حیدرآباد کورٹ میں موجود تھے جبکہ بابر خانزادہ پر مین پوری کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں