اہل ایمان اللہ کی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں،رخشندہ ناز

اہل ایمان اللہ کی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں،رخشندہ ناز

اہل ایمان اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں، قرآن میں مومن اور منافق دونوں کے طرز عمل کو واضع کردیا گیا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ رخشندہ ناز نے ضلع شرقی میں دورہ قرآن میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مومن وہ ہے جو حق کا ساتھ دے اور اسکے لئے اپنا مال وقت اور تمام صلاحیتیں لگادے ۔اللہ کی راہ میں جان اور مال بچانا منافقانہ طرز عمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مناصب امانت ہیں، اللہ یہ امانت اہل امانت کے حوالے کرنے کا حکم دیتا ہے جبکہ آج یہ مناصب نااہل لوگوں کے حوالے کر دیے گئے ہیں جو ملک کی معاشی ابتری، مہنگائی اور بدامنی کے ذمے دار ہیںاور اسکی نظریاتی جڑوں کو بھی کھوکھلا کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں