منگھوپیر کے مکین پینے کے پانی کو ترس گئے

منگھوپیر کے مکین پینے  کے پانی کو ترس گئے

منگھوپیر کے مکین پینے کے پانی کو ترس گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مکینوں کے مطابق منگھوپیر کے بیشتر علاقے پانی سے محروم ہیں اور ہزاروں مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں سرمستانی محلہ ، حاجی محمود گوٹھ ، مکرانی پاڑہ ، نوردین گوٹھ اور مشکے پاڑہ شامل ہیں۔ منتخب نمائندے شکایات دور کرانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ مقامی سیاسی جماعتوں کی ضد اور ایک دوسرے کے خلاف مخالفانہ رویے نے عوام کو سخت نقصان پہنچایا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں