مارکیٹوں کے اوقات کار رات 12بجے تک کرنیکا مطالبہ
ٹیکسٹائل پلازہ اونر ایسوسی ایشن کے صدر محمد اکرم رانا نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں کے اوقات کار رات 12 بجے تک کیے جائیں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے بازاروں میں فوج کی خدمات لی جائیں، بازار سیل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے
کراچی(بزنس رپورٹر)اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں مارکیٹوں کو سیل کرنے اور کاروباری اوقات کار میں کمی سے معیشت کو نقصان کا خدشہ ہے ۔