Coronavirus Updates

ڈائریکٹرایس بی سی اے لیاقت آبادکو پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

ڈائریکٹرایس بی سی اے لیاقت آبادکو پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

دنیا اخبار

سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق درخواست پر کورٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کو طلب کر لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگل کو جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لیاقت آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود ڈائریکٹرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی لیاقت آباد محمد رقیب کو گرفتار کرکے پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر متعلقہ تھانے کے نمائندے نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ محمد رقیب کے وارنٹ گرفتاری کل ہی موصول ہوئے ہیں اس لیے تعمیل کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی عملے نے وارنٹ کا اجرا ہی تاخیر سے کیا ہے ۔درخواست گزار کے وکلانے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کی ذمہ داری ڈائریکٹر لیاقت آباد پر عائد ہوتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں