فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا

فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرزکا عالمی دن 4 منگل کومنایاگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اس دن کے منانے کا مقصداپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے لوگوں کی جان بچانے والے فائر فائٹرز کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیاگیاجس میں عمارتوں کو لگی آگ بجھانے کے فرضی مظاہرے اور ریسکیو کے زیر اہتمام فلیگ مارچ پیش کیے گئے جبکہ مقررین نے اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار حقیقی ہیروز فائر فائٹرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں