مضر صحت پانی سپلائی کرنے والے 5ملزمان گرفتار

مضر صحت پانی سپلائی کرنے  والے 5ملزمان گرفتار

کراچی واٹر بورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل اورمنگھوپیر پولیس نے پانی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت پانی ٹینکر کے ذریعے سپلائی کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کرکے 2 ٹینکرز ضبط کر لیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے واٹر پمپس، پائپس اور دیگر سامان بھی ضبط کر لیا ۔اینٹی تھیفٹ سیل کے انچارج راشد صدیقی کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گڑھوں میں کھڑا گندہ پانی ٹینکرز میں بھر کر سپلائی کیا جارہا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں