ٹرانسپورٹرزکا عوام سے دگنے کرایے وصول کرنا ظلم ہے ،پاسبان

ٹرانسپورٹرزکا عوام سے دگنے کرایے وصول کرنا ظلم ہے ،پاسبان

پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے کہا ہے کہ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹرزکا عوام سے دوگنے کرایے وصول کرنا سراسر ظلم ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ان ٹرانسپورٹ میں سواریوں کی تعداد بھی ضرورت سے زیادہ ہوتی ہے جسکی وجہ سے ایک عام آدمی کو مرغا بنکر سفر کرنا پڑتا ہے ۔ ٹرانسپورٹرز نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں۔ کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ این سی او سی کے فیصلے کے برعکس بسوں میں سو فیصد سیٹوں پر مسافروں کو بٹھانے کا عمل جاری ہے ۔ ایک سیٹ چھوڑ کرمسافر بٹھانے کی پالیسی نظرانداز کی جارہی ہے ۔ نہ ماسک کا استعمال نہ سینیٹائزر اور نہ ہی بسوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کیا جارہا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیمیں خاموش تماشائی بن گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں