ملزم کی عدم حاضری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ملزم کی عدم حاضری پر  فرد جرم عائد نہ ہوسکی

احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفی پھل کے خلاف ریفرنس میں شریک ملزم غلام حیدر چانڈیو کی عدم حاضری کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 18 مئی تک کے لیے ملتوی کردی ۔ منگل کو ریفرنس کے شریک ملزم غلام حیدر چانڈیو کی عدم حاضری کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی، عدالت نے ملزم کی ایک دن استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ نیب کے مطابق سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفی پھل و دیگرکے خلاف غیر قانونی طور پر زمینوں کی الاٹمنٹ کا الزام ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں