ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کی منظوری کیلئے 19مئی کی ڈیڈلائن

ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کی منظوری کیلئے 19مئی کی ڈیڈلائن

ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے 19 مئی کی ڈیڈلائن دے دی

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)مطالبات پورے نہ ہوئے تو اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کردیں گے ، ڈاکٹر عبدالقادر کے اہل خانہ کو شہدا پیکیج دیا جائے ، بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے ۔کراچی پریس کلب میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مرحوم ڈاکٹر عبدالقادر کے والد کو نقد رقم بھی دی گئی، پریس کلب میں ینگ ڈاکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر عمرسلطان نے ڈاکٹر عبدالقادر مرحوم کے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر قادر کے ایک بھائی نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر قادر کی فیملی کو شہدا پیکیج دیا جائے تاکہ ان کے بھائی کا علاج ہو سکے ، بچوں کی تعلیم کے اخراجات حکومت برداشت کرے ۔انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ، ڈی جی ہیلتھ کی رپورٹ میں ذمہ دار ثابت ہونے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں