کورونا سے شہید پولیس افسران اور جوانوں کے ورثا میں چیکس تقسیم

کورونا سے شہید پولیس افسران اور جوانوں کے ورثا میں چیکس تقسیم

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں آئی جی سندھ نے دوران فرائض کوویڈ19 وائرس سے شہید ہونیوالے پولیس افسران اور جوانوں کے ورثاء میں ایک ایک لاکھ روپے کی رقم پرمشتمل چیکس اور تحائف تقسیم کیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایک ایک لاکھ روپے کے یہ چیکس ایک نجی ادارے کی جانب سے سندھ پولیس کے 24 شہداء کے ورثاء کے لیے عطیہ کیے گئے جبکہ تحائف آئی جی سندھ کی جانب سے تقسیم کیے گئے۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس سے شہید ہونیوالے پولیس افسران و جوانوں کے ورثاء خود کو ہر گز تنہا نہ سمجھیں ،فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ شہداء کے ورثاء کے لیے محکمہ پولیس میں ملازمت کے ہر ممکن اقدامات کو بھی جلد یقینی بنایا جائیگا،اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ،اے آئی جی ویلفیئر سندھ ، اے آئی جی ایڈمن سی پی او اوردیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں