گرانفروش 116دکانداروں کیخلاف کارروائی،4 لاکھ سے زائد جرمانہ

گرانفروش 116دکانداروں کیخلاف کارروائی،4 لاکھ سے زائد جرمانہ

کمشنر کراچی نوید شیخ نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو شہر میں گراں فروشی کے خلاف مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے انھوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ ناجائزمنافع خوری کی روک تھام اور اشیا کی دستیابی کے لئے موثر کردار اد ا کریں یقینی بنائیں کہ متعلقہ افسران فیلڈمیں رہیں، قیمتیں چیک کریں اور سرکاری نرخ کے نفاذ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگل کو پھل فروش، دودھ فروش، ،سبزی، مرغی کریانہ ، گوشت ، آٹا، بیکری سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کی فروخت میں مہنگائی کے مرتکب 116 دکانداروں کے خلاف کاررائی کی گئی جس میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 45 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلع جنوبی اور شرقی میں 26,26 ، ملیر میں 20، وسطی میں 18اور کیماڑی میں 12 منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔28دودھ فروش16 پھل فروش10 سبزی فروش 28 پولٹری او ر16کریانہ والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں