خاتون کی خودکشی کیس میں ایک اور ملزم کی ضمانت

خاتون کی خودکشی کیس میں  ایک اور ملزم کی ضمانت

ضلع وسطی کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے شادمان ٹاؤن میں بلیک میلنگ سے تنگ آکر خاتون کی مبینہ خودکشی کے کیس میں گرفتار ایک اور ملزم عامر ارشاد کی ایک لاکھ کے عوض ضمانت منظور کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگل کو عدالت نے ملزم عامر ارشاد کی ایک لاکھ کے عوض ضمانت منظور کرلی۔کیس میں گرفتار ایک ملزم نے پہلے ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔پولیس نے کیس میں مرکزی ملزم وقاص سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کی تھی، متوفیہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں