روزنامہ دنیا کے اسپورٹس رپورٹر طارق حسین کے والد انتقال کرگئے
روزنامہ دنیا کراچی کے اسپورٹس رپورٹر طارق حسین کے والد سینئر صحافی منظور حسین کو سوسائٹی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وہ منگل کی صبح 74 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد الفلاح پی ای سی ایچ ایس میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ اور تدفین میں پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی،کے یوجے کے صدر اعجاز احمد، سجاس کے صدر آصف خان،سیکریٹری اصغر عظیم،نائب صدر منصور علی بیگ ، سینئر صحافیوں فہیم صدیقی ،حسن عباس، عابد حسین ،موسیٰ کلیم اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی بدھ کو (آج)بعد نماز ظہر مرحوم کی رہائش گاہ (واقع خالد بن ولید روڈ بالمقابل چیز اپ ،متصل میزان بینک) میں ہوگی۔