الخدمت کے تحت 50ہزارسے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

الخدمت کے تحت 50ہزارسے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

الخدمت کی جانب سے 50 ہزار سے زائد مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیج کے تحت راشن تقسیم کر دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جس میں آٹا ، چاول ، چینی، دالیں ، پکوان تیل ، کھجور، مشروب سمیت دیگر اشیا شامل تھیں۔ کروڑوں روپے مالیت کا راشن ضرورت مندوں اورمستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ یہ راشن الخدمت کی جانب سے ضلع وسطی، غربی، شرقی، جنوبی ، کورنگی اور ملیر میں لوگوں کے گھروں تک پہنچایا گیا۔ تقسیم کیے گئے راشن سے 50 ہزار خاندانوں کے دو لاکھ 50 ہزار افراد نے استفادہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں