لیاری کی لڑکیوں کی دستاویزی فلم 7 منتخب ویڈیوز میں شامل

لیاری کی لڑکیوں کی دستاویزی فلم 7 منتخب ویڈیوز میں شامل

لیاری کی لڑکیوں کی ماحول کے تحفظ کیلئے کاوشوں پر مبنی ڈاکومینٹری فلم جرمن سفارت خانہ کی مہم گرین اٹ (GREENit) کیلئے پاکستان سے منتخب7 ویڈیوز میں شامل کرلی گئی،جن میں سے کامیاب ویڈیو کیلئے ووٹنگ کا عمل 15مئی تک جاری رہے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماحول کے تحفظ کیلئے لیاری کی لڑکیوں کی تیار کردہ ویڈیو لیاری گرلز کیفے کی ٹیم نے تیار کی ہے۔ ویڈیو تیار کرنے والی ٹیم کی سربراہ سحرش ترک کے مطابق شہری صحافت کی تربیت کے بعد انہوں نے لیاری گرلز کیفے کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں اور لیاری کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے اسٹریٹ فوٹو گرافی پر بھی کام کیا۔ لیاری گرلز کیفے کی اس ٹیم کے دیگر اراکین میں بسمہ سومرو، شازیہ، تصویر فاطمہ کھتری، عروج بسمہ اور امجد حسین بھی شامل ہیں جو لیاری کی رہائشی ہیں۔ ویڈیو میں لیاری گرلز کیفے کے تحت جاری سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن کا مقصد عوامی سطح پر ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں