سیاسی طبقات اپنے مفادات کیلئے دست و گریباںہیں، محمد فائق شاہ

سیاسی طبقات اپنے مفادات کیلئے دست و گریباںہیں، محمد فائق شاہ

چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے مرکزی سیکریٹریٹ میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سیاسی مافیا کے قبضے میں ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیاسی طبقات اپنے مفادات کے لیے باہم دست و گریباں ہیں، انصاف، احتساب اور اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، ان طبقات کو بے نقاب کرنے کے لیے عید کے بعد عوام رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں، عوام خود اپنا اختیار استعمال کریں گے ، ایسے بورڈز اور تنظیمیں بنائی جائیں گی جو اسکول، اسپتال اور انتظامی اداروں کی کرپشن، نااہلی اور بدانتظامی بے نقاب کریں گی، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا، نوجوان اور باشعور لوگ اس جدوجہد میں آگے آئیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں