سعادت حسن منٹو کا 109 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

سعادت حسن منٹو کا 109 واں  یوم پیدائش آج منایا جائے گا

اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا 109 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مقررین سعادت حسن منٹو کی شخصیت اور فن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے ، تقسیم ہند کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے۔ ان کا شمار اردو کے نامور افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو 18جنوری 1955ء کو 42 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں