شاہ لطیف ٹائون، تیز رفتار گاڑی نے بچے کو روند دیا

شاہ لطیف ٹائون، تیز رفتار گاڑی نے بچے کو روند دیا

شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے منزل پمپ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی سڑک عبور کرنے والے 15 سالہ بچے کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ نارتھ کراچی سیکٹر سیون سی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار دوافراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک زخمی کی شناخت 28 سالہ عمران ولد سلطان کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے شخص کی فوری شناخت نہیں ہوسکی اور اس کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ گلستان جوہر میں جوہر موڑ کے قریب حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ مرد زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت پروین زوجہ رضا کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والا 30 سالہ علی رضا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں