اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج

اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج

گلستان جوہر میں پلاٹ کے تنازع پر سیکیورٹی گارڈ کو اغوا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 3 کے رہائشی مظہر اقبال کی مدعیت میں الزام نمبر 672/2021 سید ثابت علی شاہ، اس کے بیٹوں اور دیگر نامزد افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مدعی کا کہنا ہے کہ سید ثابت علی شاہ اس کی زمین پر اپنے حقوق جتارہا ہے جس پر ہم نے پولیس کو اطلاع دی تو وہ فرار ہوگئے، بعد ازاں انہوں نے گھر کے باہر حملہ کیا اور اس کے سیکیورٹی گارڈ محمد عدیل کو اسلحے کے زور پر اغوا کر کے لے گئے۔ بعد ازاں سید ثابت علی شاہ نے اپنے بیٹوں اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آکر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شرع کردی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں