خواجہ سراؤں کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کا مطالبہ

خواجہ سراؤں کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کا مطالبہ

ٹھٹھہ کی سماجی تنظیم کی جانب سے ٹھٹھہ اور سجاول کے 20 خواجہ سراؤں میںراشن تقسیم کیا گیا

ٹھٹھہ(نمائندہ دنیا) اس موقع پر این جی اوکی کوآرڈی نیٹر راحیلہ بھٹو نے کہا کہ ہماری این جی اوپورے ملک میں غریبوں کی بھلائی کے لئے کام کررہی ہے اور ابھی تک ٹھٹھہ اور سجاول میں 18 سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ، خواجہ سراؤں میںبھی راشن تقسیم کیا گیاہے ، اس موقع پر خواجہ سراؤں نے کہا کہ ہم بھی انسان ہیں مگر ہماری حکومتی سطح پر بالکل مدد نہیں کی جاتی ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے نام احساس کفالت پروگرام میں شامل کئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں