گشت پر مامور پولیس اہلکاردل کادورہ پڑنے سے جاں بحق

 گشت پر مامور پولیس اہلکاردل  کادورہ پڑنے سے جاں بحق

ٹنڈو آدم میں 15کا پولیس اہلکاردوران گشت دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوگیا

ٹنڈوآدم ( نمائندہ دنیا) تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم 15 پر تعینات شہداد پور کا رہائشی پولیس اہلکار38سالہ واجد علی راجپوت گشت پر تھا کہ کھنڈو روڈ پراسے اچانک دل کا دورہ پڑا، اس کو تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم لایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں