پولیس کارروائیوں میں12ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

پولیس کارروائیوں میں12ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

مکی شاہ پولیس نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا کر2ڈاکوؤں کو گرفتار کیا

حیدرآباد، اندرون سندھ ( نمائندگان دنیا ) اندرون سندھ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں مکی شاہ پولیس نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا کر 2 ڈاکوؤں کو اسلحہ اور چھینی گئی رقم سمیت گرفتارکر لیا ، مسلح ڈاکو نثار نامی شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں نجیب اﷲ اور عامر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 پستول اور چھینی گئی رقم برآمد کرلی ۔ سٹی پولیس نے رسالہ روڈ کے قریب مین پوری کے کارخانے پر چھاپہ مارکر مین پوری کے ڈیلر عادل یوسف زئی کو گرفتار کرلیا اور کارخانے میں تیار کئے گئے 30کٹے خام مال اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ لاڑکانہ پولیس نے سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر 4 جواریوں ندیم کھوکھر، رشید جونیجو، منیر جروار اور اویس جروار کو گرفتار کرکے نقدی اور موبائل فونز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔سکھر میں اے سیکشن پولیس نے ادو چوک پرکارروائی کرتے ہوئے ہوٹل پر جمع ہونے والے نو افرادکو دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر چھ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے 3 افراد سید عمران علی، عبد الباسط ریاستی اور بابر ریاستی سکھرکو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔لسبیلہ پولیس نے اشتہاری ملزمان غلام علی ولد رحیم بخش اور نور دین ولد اﷲ بخش کو گرفتا ر کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں