ایچ ڈی یو اور آئی سی یو میں آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

ایچ ڈی یو اور آئی سی یو میں آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

روزانہ کنسلٹنٹ وزٹ کرکے جائزہ لیں ، کمشنر لاڑکانہ کی زیر صدارت اجلاس

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) کمشنر لاڑکانہ شفیق احمد مہیسر نے اپنے دفتر میں لاڑکانہ ڈویژن میں کورونا کے متعلق تشکیل کردہ ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو، وائس چانسلر جامعہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پروفیسر ڈاکٹر انیلا عطا الرحمن، کوآرڈی نیٹر امیر فضل، ڈبلیو ایچ او اور چانڈکا اسپتال سے تعلق رکھنے والے سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے شرکت کی، اجلاس میں ڈویژن کے اندر کورونا کی تیسری لہر کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس دوران ایم ایس چانڈکا اسپتال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپریل مہینے کے دوران چانڈکا کے ایچ ڈی یو اور آئی سی میں کورونا وائرس کے باعث 10 مریض دم توڑگئے ہیں، ڈی ایچ او نے بتایا کہ یکم اپریل 2021 سے اب تک مجموعی طور پر 11851 افراد کے سیمپل ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 417 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے اسی طرح متاثر افراد کی شرح چار فیصد ہے ، کمشنر نے ہدایت کی کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر ایچ ڈی یو اور آئی سی یو میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بناکر مریضوں کا خیال رکھا جائے ، روزانہ کی بنیاد پر کنسلٹنٹ وزٹ کرکے ان کے حالات کا جائزہ لیں، سی ایم ایچ میں 24 گھنٹے پی سی آر کلیکٹ کرنے کی سہولت لازمی دی جائے ، لاڑکانہ میں کورونا ویکسی نیشن کے تین سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے صرف ایک خواتین کے لیے ہے ، کورونا کے متعلق مکمل اور اعتبار لائق معلومات مرتب کی جائے ، کورونا ایس او پیز پر عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، جن علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد زیادہ ہے ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤں لگایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں