سانحہ 12 مئی کے ذمہ داران کا تعین کرنے کا مطالبہ

سانحہ 12 مئی کے ذمہ داران کا تعین کرنے کا مطالبہ

سانحہ 12 مئی کے شہدا کی تیرویں برسی کے موقع پر اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا امن سانحہ 12 مئی کے شہداء کی قربانیوں سے بحال ہوا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 12 مئی 2007 کو باچاخان بابا کے پیروکاروں نے وقت کے فرعونوں کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا تھا، ایک ایسے وقت میں جب اس شہر پر مکمل طور پر دہشت گردی کا راج تھا،باچاخان کے پیروکاروں نے ریاست کے اندر ریاست کو چیلنج کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ 12 مئی 2007 کو نام نہاد کمانڈو جنرل مشرف کی آشیرباد سے بانی متحدہ کے دہشت گرد ونگ نے نہتے سیاسی کارکنوں کو ریاستی سرپرستی میں شہید کیا، 12 مئی 2007 کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے اس امرپرافسوس کا اظہارکیا کہ ریاستی طور پر آج تک سانحہ 12 مئی کے زمہ داران کا تعین نہیں کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی سطح پر سانحہ 12 مئی کے زمہ داران کا تعین کیا جائے اورمتاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کورونا وباء کے خاتمے کے بعد شہداء 12 مئی کی یاد میں کراچی میں بڑا عوامی جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں