کابل میں تعلیمی مرکز پر حملہ کیخلاف وحدت مسلمین کا مظاہرہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز پر حملہ کر کے معصوم طلباء کو نشانہ بنائے جانے اورمسجد اقصٰی فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے نمائش چورنگی میں احتجاجی مظاہرہ کیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے رمضان کے مقدس ایام میں معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیل کر یہ ثابت کیا کہ ان کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں۔مذہب کے نام پر دنیا بھر میں خون کا بازار گرم کرنے اور اسلام کے روشن تشخص کو بدنما ظاہر کرنے والے دراصل یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ ہیں۔ علامہ مبشر حسن نے کہا کہ افغانستان میں شیعہ ہزارہ پر حملہ ان طاقتوں کی وحشیانہ کارروائی ہے جو افغانستان اور پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔