پمپنگ اسٹیشنز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں،ترجمان کے الیکٹرک

پمپنگ اسٹیشنز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں،ترجمان کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ کی فنی معاونت کے لیے کے الیکٹرک کا عملہ مسلسل رابطے میں رہتا ہے ۔بڑے پمپنگ اسٹیشنز کو متبادل ذرائع سے بھی بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے ۔دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 11 کلو واٹ گرڈ کی ٹیسٹنگ کے ساتھ ٹرانسفارمرز اور سوئچ گیئر کی مرمت بھی مکمل کی جاچکی ہے ۔ دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کے نظام کی بہتری کے لیے پہلے ہی واٹر بورڈ کو منصوبہ بناکر دیا جاچکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں