دعوت اسلامی کو اپنا تعلیمی بورڈ بنانے کی اجازت

دعوت اسلامی کو اپنا تعلیمی  بورڈ بنانے کی اجازت

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے دعوت اسلامی کے زیرانتظام چلنے والے جامعۃ المدینہ کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹ کادرجہ دے دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے دعوت اسلامی کو اپنا تعلیمی بورڈ بنانے کی اجازت دیدی ہے ، جس کے بعد کنزالمدارس کے نام سے بورڈ کا قیام عمل لایا جاچکا ہے اور اس بورڈ کے صدر رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی ہوں گے ،جامعۃ المدینہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹ کیلئے دستاویزات جمع کرارکھی تھیں، ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کادرجہ ملنے کے بعد جامعۃ المدینہ الشھادۃ العالمیہ کی ڈگریاں دینے کا مجاز ہوگا، جامعۃ المدینہ الشھادۃ العالمیہ کی روایتی اورجدید طریقہ کارکے مطابق ڈگریاں جاری کرسکے گا۔ الشھادۃالعالمیہ کی ڈگری ایم اے اسلامیات وعربی کے مساوی شمار ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں