اولڈ سٹی ایریا میں نئے نوٹوں کا بازار لگ گیا، 9 افراد گرفتار

اولڈ سٹی ایریا میں نئے نوٹوں کا بازار لگ گیا، 9 افراد گرفتار

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کئے تو اولڈ سٹی ایریا میں نئے نوٹوں کا بازار لگ گیا

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) پولیس بھی مستفید ہوئی، ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا، کرنسی نوٹ بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 9 افراد گرفتار کر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق بولٹن مارکیٹ میں ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دی گئیں، دھڑلے سے سڑک پر ہاتھ میں نئے نوٹوں کی گڈیاں لیے بروکر آواز لگا کر نوٹ فروخت کرتے رہے ،ویڈیو میں کرنسی فروخت کرنے والوں کو دیکھا جاسکتا ہے ، پولیس بھی نئے نوٹ سے مستفید ہوئی، ایس ایچ او کی موبائل میں سوار اہلکاروں نئے نوٹ لے کر لاک ڈاؤ ن فروخت کیا،ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ایس پی سٹی نے نوٹس لے لیا،ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کی ہدایت پر کھارادر پولیس نے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والے 9 افراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں