عید سے قبل ہی ساحلی مقامات مکمل بند
عید الفطر سے قبل ہی شہر میں ساحلی مقامات کو مکمل طور پر بند کردیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہاکس بے ،فرینچ بیچ،ٹرٹل بیچ پر شہری نہیں آسکتے، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق 9 مختلف پوائنٹ پر ناکے لگائے جارہے ہیں، 900 سے زائد اہلکار دو شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے ،حکومتی احکامات کی روشنی میں عملدار کرائیں گے ،پولیس حکام نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات میں مدد کریں،تفریحی مقامات جانے سے گریز کریں،پولیس موبائل ،موٹر سائیکل گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے اور تمام ریسٹورنٹس بھی بند کرادیئے جائینگے ۔