سجاول میں وڈیرے کامحنت کش کو برہنہ کرکے تشدد

سجاول میں وڈیرے کامحنت کش کو برہنہ کرکے تشدد

کھمبے سے باندھ کربھرے بازارمیں تذلیلکی،پولیس کا کارروائی سے گریز

سجاول،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) سجاول میں اپنی عدالت لگا کر بااثر وڈیرے گل کناند نے غریب مزدور لیاقت ناریجو کو گزشتہ روز بھرے بازار میں تذلیل کا نشانہ بنایا اور قرضہ واپس نہ کرنے پر غریب مزدورکومین بس اسٹاپ کے قریب بازار کے بیچ چوراہے پر بجلی کے کھمبے سے باندھ کر اسے برہنہ کردیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وڈیو وائرل ہوگئی، ذرائع کے مطابق بااثر وڈیرے کا غریب مزدور پر پچاس ہزار روپے قرضہ تھا جو لاک ڈائون کی صورتحال کے باعث وہ ادا کرنے سے قاصر تھا جس پر وڈیرے نے بھرے بازار میں اپنی عدالت لگالی ، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے مزدور کو بازیاب کرالیا اور بااثر وڈیرے کو گرفتار کرلیا تاہم حسب معمول پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا اور مبینہ طور پر معاملے کو لے دے کر ختم کردیا۔ بدھوتالپور سے نمائندے کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سجاول علی محمد تالانی نے وڈیرے کو بچانے کے لئے سجاول تھانے میں آج شام کو جرگا کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں