سکھرمیں مقابلہ، ڈاکوہلاک،گھوٹکی سے مغوی بازیاب
میرپورخاص میں پانچ ہزار لٹرشراب ،جیکب آبادمیں ساڑھے 7من چرس برآمد
سکھر،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا)سکھر کے تھانہ تماچانی کی حدود کنڈوواہن لنک روڈ کیرتھر کے قریب پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو بھورو جتوئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ڈاکو واردات کی نیت سے علاقے میں موجود تھے کہ اطلاع پر پولیس ٹیم گشت کرتی ہوئی قومی شاہراہ کنڈو واہن لنک روڈ کے قریب پہنچی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول میگزین اور گولیاں برآمد کر کے ہلاک ڈاکو کی لاش مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔گھوٹکی پولیس نے رونتی کے کچے کے علاقے سے کچھ دن پہلے اغوا ہونے والے شخص کو بازیاب کرا لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ دن قبل تھانہ ڈھرکی کی حدود کے رہائشی موہن داس میگھواڑ ٹیلی فون پر نسوانی آواز کے جھانسے میں آکر اپنی دوست سے ملنے کے لئے کچے کے علاقے میں پہنچا جہاں اسے نامعلوم اغواکاروں نے اغوا کر لیا تھااور اس سے رہائی کے لئے پچاس لاکھ روپے تاوان مانگا اور نہ دینے پر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر اس کی وڈیو وائرل کی جس پرمغوی کے گھرمیں کہرام برپا ہوگیا ۔مغوی کی بازیابی کیلئے کچے کے علاقے میں پولیس نے آپریشن شروع کیا جس کے دوران ڈاکوئوں کے ٹھکانوں کو نذر آتش کیا گیا اور ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل نے ڈی ایس پی رونتی نذیر احمد سومرو کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کرکے موہن داس میگھواڑ کو ڈاکوؤں کے شکنجے سے باحفاظت بازیاب کراکر2سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ میرپورخاص میںپولیس نے تھانے کی حدود میں واقع شراب کی بھٹی پرچھاپہ مار کر ملزم عمیدو بھات کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے 5000 لٹر دیسی شراب اور دیسی شراب کشید کرنے کا سامان اپنی تحویل میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔جیکب آباد سے نمائندے کے مطابق تھانہ گڑھی خیرو پولیس نے بلوچستان سے اندرون سندھ کی جانے والی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا اورٹرک کے خفیہ خانوںسے 371کلو سے زائد چرس برآمد کرکے تین ملزمان نادر، محمد حسین اور نبی بخش کو گرفتار کرلیا۔