وحی سے انکار دور جدید کا دوسرا نام ہے ،راشد نسیم

وحی سے انکار دور جدید کا دوسرا نام ہے ،راشد نسیم

بندگی رب کے ذریعے ہی مسائل سے نجات حاصل ہوگی،دعوت افطار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ وحی سے انکار دور جدید کا دوسرا نام ہے ،مسلمانوں کے قبلہ اول بیت مقدس کی بے حرمتی اورنہتے فلسطینی معصوم بچوں،خواتین اورنمازیوں پر پر اسرئیلی درندگی اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پرطمانچہ ہے ۔او آئی سی سمیت مسلمہ امہ کو اسرئیلی درندگی کے خلاف صدائے احتجاج کرکے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد ابو حذیفہ گلشن معمار میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کے دوران کیا۔قیم ضلع ضلع شمالی عرفان احمد ،معاون خصوصی مقصود احمد خان، ناظم علاقہ گلشن معمار ابو الخیر ملک ،قیم فخر شبیر اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر ذمہ دران، کارکنان اور احباب کی بڑی تعداد موجود تھی۔راشدنسیم نے مزید کہاکہ رمضان تقویٰ کے حصول کی تربیت اور نزول قرآن کا مہینہ ہے لیکن ہم قرآن کو چھوڑ کر مادہ پرستی کی شکنجے میں پھنسے ہوئے ہیں ،آج فرسٹریشن ڈپریشن جیسے نفسیاتی امراض میں اضافے کی وجہ دنیا پرستی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کلمہ کے نام سے حاصل کئے گئے ملک میں جب نظریہ پاکستان کے مطابق حکومت و قیادت کام کررہی تھی تو ملک آگے بڑھ رہا تھا،جرمنی جیسا ملک بھی پاکستان سے قرض لے رہا تھا۔مگربندگی رب کو چھوڑے کی وجہ سے آج ہمارے حکمران بھکاری بن کر بیرون ملک امداد کاکشکول لیے کھڑے ہیں۔بندگی رب کے ذریعے ہی تمام مسائل سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں