قوت گویائی و سماعت سے محروم 200افراد میں راشن تقسیم

قوت گویائی و سماعت سے محروم 200افراد میں راشن تقسیم

الخدمت کے تحت راشن کی تقسیم کیلئے گلستان جوہر میں خصوصی تقریب کا اہتمام ،قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کا خیال رکھنا دینی واخلاقی فریضہ ہے ،راشد قریشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی نے رمضان فوڈ پیکیج کے تحت قوت گویائی و سماعت سے محروم 200افراد میں ان کے خاندانوں کیلئے راشن کی تقسیم کردیا۔ راشن کی تقسیم کیلئے گلستان جوہر میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی تھے ۔اس موقع پر انچارج راشن سینٹرنعیم اختر نے اظہار خیال کیا ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے راشد قریشی نے کہا کہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم لوگ اس معاشرے کا حصہ ہیں ،ان کا خیال رکھنا اور انہیں کی مدد کرنا ہمارا دینی واخلاقی فریضہ ہے ۔انہیں غیر اہم سمجھ کر نظر انداز کرنا معاشرہ میں رہنے والوں کا کمزور اخلاقی پہلو ہے ۔منفی معاشرتی رویہ انہیں مایوسی کی جانب لے جا سکتا ہے۔ راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت ان خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے اہل خیر سے اپیل کی کہ وہ الخدمت کا ساتھ دیں ۔نعیم اختر نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قوت گو یائی اور سماعت سے محروم ان خصوصی افراد کو رمضان المبارک کی خوشیو ں میں شریک کرنا بڑی نیکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زبان اور سماعت کی حس نہ رکھنے والے لوگ سوچ اور جذبہ رکھتے ہیں ،ان کا بھی دل اور دماغ ہوتا ہے ۔انہیں معاشرے کا محروم طبقہ نہیں سمجھنا چاہیے ۔الخدمت نے راشن تقسیم کر کے ان کی دل جوئی کی ہے ۔معاشرے کے ہر فردکو ان سے محبت کر نی چاہیے اور انہیں احترام دینا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں