جے ایس بینک کا کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا قیام

جے ایس بینک کا کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا قیام

جے ایس بینک نے حکومت سندھ کے اشتراک سے کورونا سے بچائو کے لئے ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تین روزہ ویکسی نیشن سینٹر کا قیام جے ایس بینک کے ہیڈ آفس شاہین کمپلیکس میں کیاگیا جہاں تمام ملازمین کو کورونا سے بچائو کے لئے ماہر عملے کی نگرانی میں ویکسین لگائی گئی۔ بینک ملازمین نے اس اقدام کی بھرپور پذیرائی کی ہے۔ اس موقع پر جے ایس بینک کے ہیڈ آف ایچ آر تمکین سردار فیصل نے کہا کہ سماجی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے جے ایس فیملی کے تمام افراد کی حفاظت کو یقینی بنانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں