ڈی ایس ریلوے آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی ایس ریلوے آفس میں  ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی ایس آفس کراچی میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی محمد حنیف گل نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل سنے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہفتہ وار کھلی کچہری کا اہتمام وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کے احکامات پر کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ ڈی ایس آفس کراچی میں ہونے والی کھلی کچہری میں نہ صرف ریلوے بلکہ پورے کراچی ڈویژن سے عوام حصہ لے کر مسائل بیان کر سکتے ہیں۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی کھلی کچہری میں لوگوں نے الاٹمنٹ، واجبات کی ادائیگی، تقرری اور تبادلوں سے منسلک مسائل بیان کئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں