اللہ نے بن مانگے بہت سی نعمتیں عطا فرمائی ہیں،مولانا اسد عطاری
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا اسد عطاری مدنی نے کہا ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں بن مانگے بہت سی نعمتیں عطا فرمائی ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسان کی پیدائش اللہ کی قدرت کا شاہکار ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک کے نیک بندے اپنے رب کو یاد کرتے ہیں،وہ کھڑے ہوں، بیٹھے ہوں یا آرام کررہے ہوں ہمہ وقت وہ اپنے رب کی یاد میں رہتے ہیں،یاد الٰہی سے ان کی زبانیں تر رہتی ہیں، یہ اللہ کے نیک بندے آسمان و زمین کی تخلیق میں غور وفکر کرتے ہیں اور اپنے رب کی محبت میں مزید آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔