سرکاری و نجی کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے الحاق کیلئے تاریخوں کا اعلان

سرکاری و نجی کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے الحاق کیلئے تاریخوں کا اعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اکیڈمک سیشن 2021-2022ء کیلئے سرکاری و نجی کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نئے الحاق کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر بورڈ کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے نئے الحاق کے خواہشمند سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اپنی درخواستیں 9جون سے 30جولائی تک نارمل فیس 27,400 روپے کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخوں تک فارم جمع نہ کرانے والے تعلیمی ادارے ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 2اگست سے 13اگست تک جبکہ 2 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 16 اگست سے 31اگست تک انٹر بورڈ آفس میں جمع کرا سکتے ہیں۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے الحاق کے خواہشمند اور اہل گورنمنٹ اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے متعلقہ پروفارما بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں