نقب زنی کرنے والے دو ملزمان گرفتار،47موبائل فون برآمد

نقب زنی کرنے والے دو ملزمان گرفتار،47موبائل فون برآمد

پیرآباد پولیس نے موبائل مارکیٹ میں نقب زنی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملزمان کے قبضے سے 47 موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں پیرآباد کے علاقے میں قائم دبئی موبائل مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے نقب زنی کی واردات کی اور مارکیٹ سے 95 موبائل فونز سمیت لاکھوں روپے نقدی بھی لوٹ لی تھی اور فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ474/21 درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ پولیس نے مختلف سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرکے تحقیقات کیں تو اس کی مدد سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 47 موبائل فون برآمد کرلیے گئے، دیگر موبائل فونز کی فروخت کے حوالے سے ملزمان متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں