تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کی مہلت

تفتیشی افسر کو چالان  جمع کرانے کی مہلت

وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات میں تفتیشی افسر کے چالان جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرنے پر سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعرات کو دوران سماعت ایف آئی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل میں دو مقدمات درج ہیں۔ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالغفار دونوں مقدمات میں سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں