شاہپورچاکرمیں پولیس کیخلاف احتجاج

شاہپورچاکرمیں پولیس کیخلاف احتجاج

فنکشنل مسلم لیگ کے رہنماؤں اور کیریا برادری کے سیکڑوں افراد نے مین ناکے سے پریس کلب تک ریلی نکال کر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی

شاہپورچاکر (نمائندہ دنیا)مقررین مینھل فقیر ،علی احمد و دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہپورچاکر اور کھڈرو پولیس نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے بہانے رات کے وقت گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ،بچوں اور خواتین پر تشدد کیا اور چار بچوں کو اٹھا کر لے گئی ۔انھوں نے گورنر سندھ اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں