پانی کی قلت کے خلاف لانگ مارچ تلہار پہنچ گیا

پانی کی قلت کے خلاف  لانگ مارچ تلہار پہنچ گیا

ضلع بدین میں پانی کی شدید قلت کے خلاف ضلع بچاؤ تحریک کا لانگ مارچ تلہار میں بدین اسٹاپ پر پہنچا جہاں پر دھرنا دیکر مین روڈ بند کر دیا گیا

تلہار،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا)گھارو سے نمائندے کے مطابق تعلقہ میرپورساکرو میں 4 ماہ سے پانی کی قلت کے خلاف آبادگاروں اور سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے میرپورساکرو تا بوہارو پیدل لانگ مارچ کیا گیا، شرکا نے محکمہ ایری گیشن حکام کے خلاف نعرے بازی کی ۔ میرپور ماتھیلو میں بھی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف پی پی کے ضلعی صدر بابر خان لوند اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بنگل خان مہر کی قیادت میںدھرنا دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں