مون سون کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے اقدامات
کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے علاقوں میں رواں مون سون سیزن میں صورتحال بگڑنے سے روکنے کے لیے اہم اقدامات کئے گئے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ کراچی میں کئی کنٹونمنٹ بورڈز موجود ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن میں ڈی ایچ اے کے فیز آتے ہیں، اس کے علاوہ سی ویو بھی کنٹونمنٹ بورڈ میں شامل ہے ، کلفٹن کے بلاک 8 اور 9 کنٹونمنٹ بورڈ میں آتے ہیں، مجموعی طور پر 54 مربع کلومیٹر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی حدود میں ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او نے بتایا کہ سڑکوں کے نظام کو درست کیا گیا ہے۔