پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل مسترد

پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل مسترد

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹر کی مرکزی کونسل کا ایک ہنگامی ورچوئل اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یہ اجلاس پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی ) کے معاملات پر بحث کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔ اجلاس کی صدارت پی ایم اے کی مرکزی صدر ڈاکٹر سلمیٰ اسلم کنڈی نے کی ۔اجلاس نے متفقہ طور پر پی ایم ڈی سی کی تحلیل کے بعد پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم سی ریگولیٹری باڈی کے بجائے کمیشن کا درجہ رکھتی ہے جس کے تحت طبی یونیورسٹیوں اور کالجوں کو بہت زیادہ اختیارات سے نوازا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں