پاکستان کی پہلی خواتین امن کمیٹی سندھ میں قائم کر دی گئی

پاکستان کی پہلی خواتین امن کمیٹی سندھ میں قائم کر دی گئی

معاشرے سے شدت پسندی کے خاتمے و قیام امن کی کاوشوں میں کردار ادا کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی و مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی پہلی ’’خواتین امن کمیٹی‘‘ سندھ میں قائم کردی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین امن کمیٹی سماجی تنظیم ایس ایس ڈی اوکی جانب سے قائم کی گئی ہے جس میں اراکین صوبائی اسمبلی، اداکار، سماجی کارکن، وکلا، صحافی، پولیس افسر، ڈاکٹر، کھلاڑی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی باہمت خواتین شامل ہیں۔ خواتین امن کمیٹی کی سربراہ ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری منتخب کی گئی ہیں، جبکہ دیگرخواتین کمیٹی کی ممبران کی حیثیت سے اپنا کردارادا کریں گی۔ خواتین امن کمیٹی کے قیام سے متعلق ایک سادہ و پروقارتقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں