بجٹ میں سگریٹس پر بھاری ٹیکس کا مطالبہ
ملک کے ماہر امراض سینہ کی نمائندہ تنظیم پاکستان چیسٹ سوسائٹی نے آنے والے بجٹ میں سگریٹس پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے ڈائریکٹر پروفیسر نثار احمد راؤ نے جو پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے صدر بھی ہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ ڈیولپمنٹ اکنامکس کے دو ہزار انیس کے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں اور اموات پر ہونے والے اخراجات 615 ارب سے زائد ہیں، یہ رقم سگریٹس پر عائد ٹیکس وصولیوں سے پانچ گنا زیادہ ہے۔