پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل میں آتشزدگی، قیمتی سامان خاکستر

پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل میں آتشزدگی، قیمتی سامان خاکستر

کلفٹن میں واقع بلاول ہاؤس سے متصل پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل میں جمعہ کو اچانک پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا، فائربریگیڈ کے عملے نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں واقع بلاول ہاؤس میڈیا سیل کی نو تعمیر شدہ عمارت میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے عمارت کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں ابتدائی طور پر آگ عقبی حصے میں لگی جس سے ریکارڈ روم، پریس روم، مانیٹرنگ روم، آرکائیوز اور پریس کانفرنس ہال سمیت دیگر شعبوں کو شدید نقصان پہنچا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ بروقت پہنچا اور 6 فائر ٹینڈرزکی مددسے آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے بعد قرب و جوار میں موجود افراد بھی جمع ہوگئے جبکہ بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے عملے کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں