مہنگائی میں کمر توڑاضافہ ہوگا،الطاف شکور
پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ 900 ارب روپے کا پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام صوبوں کے لئے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، موجودہ بجٹ میں تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جبکہ تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ وفاقی کابینہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری تحریک انصاف حکومت کی سخت ناانصافی ہے، مہنگائی میں اضافہ اس سے کئی گنا زیادہ ہوا ہے، بجلی کے لئے پانچ سو تیس ارب روپے کی سبسڈی کس لئے رکھی گئی ہے، بجٹ میں 8 فیصد افراط زر کے ٹارگٹ سے مہنگائی میں کمر توڑ اضافہ ہو گا۔